انٹر بینک میں ڈالر 134 روپے تک جا پہنچا

روپے کی قدر غیر مستحکم ہونے سے اوپن مارکیٹ میں ایک ہی روز میں 9 روپے 50 پیسے اضافے کے ساتھ ڈالر 138 روپے کا ہوگیا جبکہ  انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 9 روپے 75 پیسے مہنگا ہوکر 134 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

کل انٹر بینک میں ڈالر 124 روپے 25 پیسے کا تھا۔ڈالر کی قیمت میں اضافے سے مارکیٹ میں کافی غیریقینی کی صورتحال اور اتار چڑھاؤ دیکھا جارہا ہے۔

معاشی تجزیہ کار محمد سہیل کے مطابق ڈالر کی قیمت میں اضافے کی ایک وجہ حکومت کا آئی ایم ایف سے قرض لینے کا فیصلہ بھی ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ نے اعلان کرتے ہوئے بتایا تھاکہ وزیراعظم عمران خان نے آئی ایم ایف سے فوری مذاکرات کی منظوری دے دی ہے۔اس سارے عمل کے لیے 4 سے 6 ہفتوں کا وقت درکار ہوگا اور آئی ایم ایف پروگرام کا دورانیہ 3 سال ہو گا جبکہ چند روز قبل انہوںنے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانے کی کوئی جلدی نہیں ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔