ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افیسر خالد بن ولی روڈ حادثے میں جان بحق ہوگئے۔نمازجنازہ اتوار21اکتوبر کو ڈیڑھ بجے پولو گراونڈ چترال میں ادا کی جائے گی

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)چترال سے تعلق رکھنے واے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افیسر پشاور خالد بن ولی ہفتے کے روز پشاور سے اسلام آباد جاتے ہوئے مردان انٹرچینج کے قریب موٹر وے پر کار حادثے میں جان بحق ہوگئے۔ذرائع کے مطابق مرحوم سرکاری گاڑی میں پشاور سے اسلام آباد جارہے تھے کہ کلنجر گاؤں نوشہرہ کے قریب گاڑی بے قابو ہوکر روڈ سائیڈ پر دیوار سے ٹکرا کر اُلٹ گئی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر دم توڑ گئے۔مرحوم کی عمر 36برس تھی اور وہ معروف قانون دان عبدالولی خان عابد ایڈوکیٹ کے بیٹے تھے۔مرحوم اپنی خوش اخلاقی اور بہتر سماجی روبط کی وجہ سے انتہائی ہر دلعزیز شخصیت تھے۔مرحوم نے گذشتہ سال جوڈیشری میں سول جج کے عہدے کو چھوڑ کر دوبارہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن جوائین کیا تھا اور پشاور میں تعینات۔مرحوم پولو اور فٹ بال کے مشہور پلیئر میں شمار ہوتے تھے۔اُن کی جنازہ اتوار 21اکتوبر بعد آز نماز ظہر 1:30بجے پولو گراونڈ چترال میں ادا کی جائیگی۔
خالد بن ولی کی اس نگہانی موت پر چترال ایکسپریس کی پوری ٹیم اس غم میں برابرکی شریک ہیں اور اللہ ر ب العزت سے دعا گوہے کہ اللہ پاک مرحوم کو جنت میں اعلیٰ مقام اور اُن کی پسماندہ گان کو صبر وجمیل عطا فرمائیں۔امین
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔