’عمران خان کی حکومت چل سکتی ہے نہ ملک چلاسکتی ہے‘.سابق صدر آصف علی زرداری

سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما آصف علی زردری نے کہا ہے کہ عمران خان سلیکٹڈ پرائم منسٹر ہیں،یہ حکومت نہ چل سکتی ہے اور نہ ہی ملک کو چلاسکتی ہے ۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کےد وران آصف زرداری نے کہا کہ موجودہ حکومت کی نااہلی کم وقت میں سامنے آگئی،ہم چیئرمین نیب کو نہیں ان کے طور طریقوں اور سوچ کو برا کہہ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی قوتوں کو مل کر قرار داد لانی ہوگی کہ موجودہ حکومت ملک نہیں چلاسکتی ، فیصلہ کرنا ہوگا کہ ہم کس سمت میں جارہے ہیں ۔

آصف زرداری نے یہ بھی کہا کہ مشرف صاحب آئے تھے تو ایسا ہی کچھ ہورہا تھا جیسا آج کل ہورہا ہے ،تھوڑی سی طاقت ملی ہے اور یہ ایسا کررہے ہیں۔

ان کا مزید کہاتھاکہ جب ہماری حکومت آئی تب بھی حالات ایسے ہی تھے ،ہم نے اپنے دور میں مستقبل کی پالیسیاں بنائیں جو میاں صاحب کو پسند نہ آئیں اور انہوں نے ختم کردیں۔

نوازشریف سے سیاسی کشیدگی کے خاتمے اور دوریاں کم نہ ہونے کے سے متعلق سوال کے جواب میں سابق صدر نے کہا کہ نوازشریف نے کوئی ایک غم دیا ہو تو بتائو،میں جو مقدمات بھگت رہا ہوں وہ نوازشریف دور کے بنائے ہوئے ہیں۔

ان کا کہناتھاکہ این آر او سے مجھے تو کوئی فائدہ نہیں ہوا،سابق چیف جسٹس نے این آر او ختم کردیا ،میرے خلاف تمام کیسز دوبارہ کھل گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ نیوز

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔