کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت ویلج کونسل بلچ میں صفائی مہم کا اغاز

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس ) وزیراعظم پاکستان کے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت ویلج کونسل بلچ میں صفائی مہم کی گئی ۔ جس میں بلچ سے تعلق رکھنے والے مختلف تنظیمات کے نمایندگان ،سکول کے اساتذہ و طلباء،وی سی ناظم ، نائب ناظم ،کسان ناظم اورسول سوسائٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر ویلج ناظم نے کہا کہ انسانی صحت کیلئے ماحول کی صفائی انتہائی ضروری ہے ۔ اگر ہمارا ماحول صاف ستھرا نہیں ہو گا ۔ تو ہم مختلف امراض کے حملوں سے نہیں بچ سکتے ۔ اس لئے اپنے ماحول کو صاف رکھنا نہ صرف ہماری مذہبی ذمہ داری ہے بلکہ یہ ہمارا اخلاقی فریضہ بھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے اس مہم کوکامیاب بنانے کیلئے ہمیں حکومت کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کرنا چاہیے ۔شرکاء نے بلچ بازار اور اردگرد سے کچرا اُٹھایا ۔ جس کیلئے ٹی ایم اے کی طرف سے گاڑی فراہم کیا گیا تھا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔