وزیراعظم عمران خان کی طرف سے واپڈا سے تنگ عوام کے لئے خوشخبری

چترال ایکسپریس)اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ اگر کسی نے نیا میٹر لگوانا ہو یا کسی کی بجلی خراب ہو تو بار بار بلانے کے باوجود واپڈا والے نہیں
اگر کوئی مجبور آدمی انھیں پیسوں کی پیشکش کرےتو فوراً کام ہو جاتا ہے- یہ واپڈا والوں کا کرپشن کا ایک طریقہ ہے کہ بندے سے ڈائریکٹ پیسے نہ مانگو اسکا کام اتنا لیٹ کردو کہ وہ مجبور ہو کر خود رشوت دے-

وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر وزیر پانی و بجلی عمر ایوب خان کی طرف سے واپڈا اہلکاروں کے اس ظلم سے نجات دلانے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں –

اگر آپ کو واپڈا سے متعلق کوئی بھی کام ہے تو وزارت پانی و بجلی کی ویب سائٹ www.mowp.gov.pk پر جا کر online complaints کے آپشن میں جا کر اپنی شکایات درج کروائیں –

عوام کی سہولت کے لیے وہاں مندرجہ ذیل آپشنز دستیاب ہیں –

1. بل کی شکایات
2. واپڈا ملازم کے خلاف شکایت
3. خراب ٹرانسفارمر تبدیل
4. بجلی چوری
5. زائد بل
6. لائن میں خرابی
7. نیا میٹر
8. کم وولٹیج
9. متفرق
10. نئے کنکشن کا بل لیٹ
11. نئے ٹرانسفارمر کی تنصیب
12. بل کا نہ آنا
13. خراب میٹر کی تبدیلی
14. بار بار کی ٹرپنگ
15. بغیر شیڈول لوڈشیڈنگ
16. لوڈشیڈنگ شیڈول کی خلاف ورزی
17. بجلی بچانے کے اقدامات کی خلاف ورزی

آپ میں سے ہر ایک کا ان میں سے کوئی نہ کوئی مسئلہ ضرور ہو گا –
تو ابھی اپنی شکایت درج کروائیں –

کسی واپڈا اہلکار کو ایک روپیہ بھی رشوت نہ دیں-انھیں بھاری بھر کم تنخواہیں اور مفت کی بجلی کام کرنے کی ہی دی جاتی ہے –
کوئی مجبور کرے تو دوبارہ پھر شکایت درج کروائیں –

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔