’’جو مرضی کرلیں سب کا احتساب ہوگا‘‘وزیر اعظم پاکستان عمران خان

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ قوم کو خوشخبری سنانا چاہتا ہوں ،قرضے کی ادائیگی کی مشکل سے دور حکومت کو سعودی عرب سے زبردست اقتصادی پیکیج مل گیا ہے جس کے بعد دباؤ کم ہوگا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سب سن لیں،جو چاہیے مرضی ہوجائے، دوبارہ کہہ رہا ہوں احتساب سب کا ہوگا۔

سعودی عرب کے دورے سے واپسی پر قوم سے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کوشش کررہا ہے کہ یمن کی جنگ میں ثالث کا کردار ادا کرے۔

انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آتے ہی ہمیں گزشتہ حکومت کےلئے ہوئے قرض کی قسط کی ادائیگی کے دبائو کا سامنا تھا،اس وجہ سے کئی مشکل فیصلے کئے،ہماری کوشش تھی کہ آئی ایم ایف کے بجائے دوست ممالک سے قرض لیا جائے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ سعودی پیکیج ملنے کے بعد اگر حکومت نے آئی ایم ایف سے قرض لیا تھی تو وہ زیادہ نہیں ہوگا،خوشی ہے میرے کہنے پر سعودی عرب نےویزےکی فیس کم کردی ہے۔

ان کا کہناتھاکہیہ قرضے اس لیے چڑھے ہیں کہ یہاں منی لانڈرنگ کی گئی ہے،قرضے واپس کرنے کیلئے ٹیکس لگانا پڑے گا،مہنگائی بڑھے گی۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ ہمیں بلیک میل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،تاکہ این آر او کیا جاسکے ،سب سن لیں،جو چاہیے مرضی ہوجائے، دوبارہ کہہ رہا ہوں احتساب سب کا ہوگا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ فالودے والے کے اکاؤنٹ میں 2 ارب روپے سامنے آرہے ہیں،یہ کہاں سے آرہا ہے،عوام سے وعدہ کیا تھا کہ کرپٹ لوگوں کوجیل میں ڈالوں گا،کسی کرپٹ شخص کونہیں چھوڑوں گا۔

انہوں نے کہا کہ اگردونوں جماعتیں سڑکوں پرآنا چاہتی ہیں تو آئیں انہیں کنٹینرہم دیں گے، دونوں جماعتیں ہم سے این آر اولینا چاہتی ہیں،نہیں دیں گے،مشرف نے ن لیگ اورپیپلزپارٹی کواین آراودیا،یہ چاہتے ہیں کی دباؤ ڈال کر این آر او لے لیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آج گردشی قرضہ 1200 ارب کا ہے، انہوں نے اتنا قرضہ لیا،ہم پرتنقید کرنے والی جماعتوں کوشرم نہیں آتی۔1971 سے 2008 تک پاکستان پر6 ہزار ارب کا قرضہ تھا، 2008 سے اب تک حکومت پر 30 ہزار ارب کا قرضہ ہوگیا ہے ۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کرپشن برداشت کرتے ہیں تو قیمت قوم کو ادا کرنی پڑتی ہے، غربت کوکم کرنے کے لیے آنے والے دنوں میں خصوصی پیکیج دیں گے۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ پاکستان میں کرپشن نیچے آگئی ہےمزید نیچے آئے گی، منی لانڈرنگ روکنے کے لیے خود معاملات دیکھ رہا ہوں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کرپشن ایک کینسرہے اس کا علاج کررہے ہیں،ریلوے،پی آئی اے اوردیگرسرکاری ادارے نقصان میں ہیں،سارے اداروں کو ٹھیک کرنا ہے۔

ہاؤسنگ پروجیکٹ سے متعلق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے ملک میں 50 لاکھ گھربنانے ہیں،ہاؤسنگ میں غیرملکی سرمایہ کاری لائیں گے،بیرون ملک پاکستانی یہاں سرمایہ کاری لانے کےلیے تیارہیں۔

بشکریہ جنگ نیوز
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔