وفاقی حکومت کی طرف سے چترال کے کسی بھی منصوبے کو ختم نہیں کیا گیا۔پی ٹی آئی ضلعی صدر عبدالطیف

پشاور (نمائندہ چترال ایکسپریس) وفاقی حکومت کی طرف سے چترال کے کسی بھی منصوبے کو ختم نہیں کیا گیا‘ مختلف سیاسی جماعتوں کی طرف سے پھیلایا جانے والا پروپیگنڈہ گمراہ کن ہے ان خیالات کااظہار پاکستان تحریک انصاف کے صدر عبدالطیف نے مختلف حلقوں کی طرف سے پھیلائی جانے والی خبروں پر رد عمل کا اظہار کرتے ہو ئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت وفاق اورصوبے کی سطح پر چترال کی جامع ترقی کے لئے منصوبہ بندی کر رہی ہے ۔ اور چترال کے قدرتی وسائل کو ترقی دینے اور روز گار کے مواقع پیدا کرنے کے قلیل المدتی اور طویل مدت کے منصوبوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائیگی ۔ انہوں نے کہاکہ بے بنیاد خبروں کی اشاعت کے بعد تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی اور ڈسٹرکٹ ناظم چترال کے ساتھ این ایچ اے کے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حکام سے ملاقات کی گئی جنہوں نے ان خبروں کو گمرا ہ کن قرار دیا أانہوں نے کہاکہ چکدرہ چترال روڈ پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور وزیر اعظم عمران خان کی ملاقات میں اتفاق رائے ہو چکا ہے جبکہ کلکٹک چترال روڈ پر بھی آئندہ مالی سال میں کام شروع ہو گا ۔ جبکہ گرم چشمہ روڈ کے لئے پچاس کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں ۔ اس کے علاوہ بونی مستوج روڈ بھی بجٹ میں شامل ہے انہوں نے کہاکہ بعض شکست خوردہ عناصر پی ٹی آئی کی حکومت کو بدنام کرنے کی ناکام کو شش کر رہے ہیں ۔ ان بیچاروں کو یہ بھی معلوم نہیں کہ کسی منصوبے کا ٹینڈر ایک سے زیادہ تیکنیکی وجوہات کی بناء پر منسوخ ہو سکتا ہے اس کو بنیاد بنا کر قوم کو گمراہ کرنے کی روش نہیں ہونی چاہیے ۔ اس سے ان عناصر کو ہی شرمندگی اٹھانا پڑیگی اور تحریک انصاف انشاء اللہ ان تمام منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بنا کر قوم کے سامنے سرخرو ہو گی ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔