سیاسی و مذہبی شخصیات کا مولانا سمیع الحق کی شہادت پر تعزیت اور افسوس کا اظہار

چترال ایکسپریس۔۔۔۔۔۔۔۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے مولانا سمیع الحق پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

صدر مملکت نے مولانا سمیع الحق کی شہادت پر گہرے دکھ کا ا ظہار کیا اور کہا کہ وزیراعظم کو چین میں واقعے کی اطلاع دے دی گئی ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ مولانا سمیع الحق کی شہادت بڑا سانحہ ہے، یہ عالم دین کی شہادت ہے۔

انہوں نے مولانا سمیع الحق کے پیروکاروں سے اپیل کی کہ وہ صبر کا دامن ہاتھ سے نہ جانے دیں۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار،  قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف، پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف، ن لیگی حمزہ شہباز، احسن اقبال، مریم اورنگزیب، پی پی رہنما قمز زمان کائرہ، امیر جماعت اسلامی سراج الحق سمیت اہم سیاسی رہنماؤں نے سانحے کی مذمت کرتے ہوئے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔