ٹی ایم اے کا دفتر قاقلشٹ میں بنایا جائے۔یا تورکہو کو الگ ٹی ایم اے کا درجہ دیا جائے۔اقبال مراد نائب ناظم وی واشیچ

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)اقبال مراد نائب ناظم وی واشیچ تورکہو نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ نئے ٹی ایم اے کی دفتر موڑکہو میں بنانے کی وجہ سے صرف وی سی وریجون کو فائدہ ہوگا باقی وی سیز کا نقصان ہوگا اس لئے تمام یوسیز کو یہ منظور نہیں۔اُنہوں نے کہا کہ وریجون تک رسائی کے لئے ٹرانسپورٹ کے بہت سے مسائل درپیش ہیں۔تورکہو سے وریجون جانے کے لئے پانج ہزار سے لیکر سات ہزار تک گاڑی کا کرایہ لگتا ہے۔جبکہ بونی کیلئے صرف 200روپے کرایہ ہے۔اس طرح کوشٹ اور اویر سے بھی گاڑی بوکنگ کے علاوہ عام امدورفت نہیں ہے۔اس لئے ٹی ایم اے کا دفتر قاقلشٹ میں بنایا جائے۔یا تورکہو کو الگ ٹی ایم اے کا درجہ دیا جائے۔اُنہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تورکہو کے تمام منتخب نمائندہ گان اور معتبرات نے12 نومبر کو چترال ٹان ہال میں مشاورت کے لئے پروگرام رکھا ہے اس لئے زیادہ سے زیادہ شرکت کریں تاکہ آئیندہ کے لئے کوئی فیصلہ کیا جائے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔