مولانا عبد الاکبر چترالی کی طرف سے چترال کی دوصوبائی سیٹوں کی بحالی کے لئے دستور پاکستان میں ترمیمی بل قومی اسمبلی سکرٹریٹ میں جمع 

اسلام آباد(چترال ایکسپریس)چترال کی دوصوبائی سیٹوں کی بحالی کے لئے قومی اسمبلی میں دستور پاکستان میں ترمیمی بل2018ایم این اے مولانا عبدالاکبر چترال کی طرف سے قومی اسمبلی سکرٹریٹ میں جمع کرادی گئی ہے دستور میں ترمیمی بل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چترال ایک دشوار گزار اور پسماندہ علاقہ اور بے روز گاری عام ہے چترال14850مربع کلومیٹر پر محیط ضلع ہے ایک ایم پی اے کیلئے مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے کہ اتنے رقبہ پر محیط علاقے کے مسائل کوAdressکرسکے اور حل کراسکے۔لہذا چترال کو دو انتظامی ضلعوں میں تقسیم کرنے کے بعد یہ چترال کا حق بنتا ہے کہ اس کیلئے دوصوبائی نشستیں مختص کی جائیں اور اس سلسلہ میں دستور پاکستان کے آرٹیکل نمبر106میں مزید ترمیم کرکے صوبہ خیبر پختونخوا کی اسمبلی میں نشستوں کی تعداد 116کے بجائے117کردی جائے۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔