پیپلز ہاوس پبی میں بیگم نصرت بھٹو کی برسی کے موقع پر تقریب اور شہید کے درجات کی بلندی کے لئے دعائیں۔پاکستان میں جمہوریت بھٹو خاندان کی قربانیوں کا ثمر ہے، نیلوفر بابر

پشاور(چترال ایکسپریس)پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین خیبر پختونخوا کی سینئر نائب صدر نیلو فر بابر نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت پیپلز پارٹی کی قربانیوں کی مرہون منت ہے۔ بھٹو خاندان نے جمہوریت کی خاطر جتنی قربانیاں دی ہیں۔ دنیا کی جمہوری تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز ہاوس پبی میں بیگم نصرت بھٹو کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نیلوفر بابر نے کہا کہ مادر جمہوریت نے اپنے شوہر، دو بیٹوں اور ایک بیٹی کو ملک کے لئے قربان کیا اور پھر اپنی جان کا نذرانہ بھی قوم کے لئے پیش کیا۔ تقریب سے خطاب میں سابقہ ایم پی اے اور پی پی پی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی رکن بیگم شہزادہ سلیمان نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو نے پاکستان کی خواتین کو ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کا حوصلہ دیا۔ انہوں نے کرپشن اور اقرباء پروری سے پاک سیاست کی ۔بیگم نصرت بھٹو کی قومی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے خواتین پر زور دیا کہ وہ بیگم نصرت بھٹو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ اس موقع پر شہید رہنما کے درجات کی بلندی اور ان کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کی گئی۔ پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پشاور اور نوشہرہ کی رہنماوں اور کارکنوں نے برسی کی تقریب میں شرکت کی۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔