خیبرپختون خوا کے محکمۂ اعلیٰ تعلیم نے صوبے بھر کے کالجوں اور یونیورسٹیوں میں سگریٹ اور نسوار کے استعمال پر پابندی عائد کر دی۔

پشاور(چترال ایکسپریس)خیبرپختونخوا کے محکمۂ اعلیٰ تعلیم نے صوبے بھر کے کالجوں اور یونیورسٹیوں میں سگریٹ اور نسوار کے استعمال پر پابندی عائد کر دی۔

محکمۂ اعلیٰ تعلیم خیبرپختون خوا کے اعلامیے کے مطابق ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی کے پی کے کی زیر صدارت اجلاس میں اس حوالے سے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں سگریٹ اور نسوار کے نقصانات کے حوالے سے ہفتے وار آگاہی سیشن منعقد کئے جائیں گے۔

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پابندی کا اطلاق کالجوں اور یونیورسٹیز کے اساتذہ اور دیگر عملے پر بھی ہوگا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔