نیب سابقہ ایم پی اے کی گولین گول واٹرپراجیکٹ میں کی گئی کرپشن و دیگر ترقیاتی کاموں میں خرد برد کا نوٹس لے،امیر علی صدر پی ٹی آئی ٹاون چترال 

چترال( نمائندہ چترال ایکسپریس )امیر علی صدر پاکستان تحریک انصاف چترال ٹاؤن نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ سلیم خان سابق ایم پی اے چترا ل جب پہلی بار ایم پی اے چترال کے لئے نامزد ہو ئے تو چترال کے عوام نے بالخصوص چترال ٹاؤن کے لوگوں نے بھر پور طور پر اُن کی حمایت کی ۔لیکن موصوف نے دو بارہ ایم پی اے منتخب ہونے کے بعد بھی چترالی عوام کو مایوس کیا۔جسکی مثال چیو پل سے گنکورینی تک کا سفر کرنے سے سٹرک کی حا لت سے خود بخود پتہ چلتاہے ۔ نیز گولین گول سے چترال ٹاون کے لئے 54 کروڑ روپے کی خطیر رقم سے بننے و الے پراجیکٹ کی نا کامی کا زمہ دار بھی سلیم خان ہے۔اُنہوں نے کہا کہ سلیم خان جب ایم پی اے تھے تو اُس نے اس ناکام پراجیکٹ کا افتتاح کرکے پی پی پی کے سابقہ کار کر دگیوں کو بھی ملیامیٹ کر دیا۔ اس واٹر پراجیکٹ کی ناکامی کا پورا چترال شاہد ہے ۔ 54 کروڑ روپے کی خطیر رقم سے چترال کے05% عوام مستفید نہ ہو سکیں۔اُنہوں نے کہا کہ ا س سلسلے میں چترال کے عوام نے 2015-16 کو انٹی کرپشن میں درخواست جمع کرائیں مگر موصوف نے سیاسی اثرو رسوخ استعمال کیا۔ انہوں نے موجودہ حکومت سے پر زور مطالبہ کرتے کہا کہ سلیم خان کے 10 سالہ دور حکومت میں ہونے والے بے قاعدگیوں کا نوٹس لیں ۔اورسابق ایم پی اے سلیم خان مذکورہ واٹر پراجیکٹ کی ناکامی کے بارے میں پر یس کانفرنس کے ذریعے وضاحت کریں تو بہتر ہوگا ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔