صوبائی حکومت نے اپر چترال کے لئے بونی کو ہیڈ کوارٹر قرار دیتے ہو ئے ضلع کی تشکیل کا اعلامیہ جاری کر دیا

پشاور (نمائندہ چترال ایکسپریس) صوبائی حکومت نے اپر چترال کے لئے بونی کو ہیڈ کوارٹر قرار دیتے ہو ئے ضلع کی تشکیل کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ۔اس طرح صوبے میں اضلاع کی تعداد 27ہو گئی ہے ۔ اعلامیہ کے مطابق دو تحصیلوں مستوج ، تور کہو ،مو ڑ کہو اور 10یونین کونسلوں جن میں چرون ، لاسپور ، مستوج ، یار خون، کھوت، شاگرام، تریچ ، موڑ کہو ، کوشٹ اور اویر شامل ہیں پر مشتمل اس نئے ضلع میں پٹوار حلقوں کی تعداد 77ہے سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک اور وزیر اعظم عمران خان گزشتہ سال دور ہ چترال کے موقع پر چترال کو علیحدہ ضلع قرار دینے کا اعلان کیاگیا تھا جبکہ حالیہ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں اس کی منظوری دیدی گئی تھی جس کا باقاعد اعلامیہ گزشتہ روز محکمہ مال کی جانب سے جاری کیا گیا ۔ چترال کو علیحدہ ضلع کا درجہ قرار دینے کا مطالبہ چترال کے عوام کی خواہش پر کیا گیا ہے پاکستان تحریک انصاف چترال کے صدر عبداللطیف ، ایم پی اے وزیرزادہ ،رحمت غازی اور دیگر رہنماؤں نے اس فیصلے پر خیبر پختونخوا حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔