ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 انجینئر کاشف خان نے چترال میں اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ۔

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 ڈاکٹر اسد علی خان کی احکامات پر ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 انجینئر کاشف خان نے چترال میں اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا انجینئر کاشف خان اس سے پہلے ہری پور میں فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق چترال پہنچنے پر ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے ایمرجنسی آفیسر کو سلامی پیش کی گئی اوران کا استقبال کیا گیا ۔اس موقع پرانجینئر کاشف خان نے ایمرجنسی گاڑیوں کا معائنہ کیا اور ایمرجنسی میں استعمال ہونے والی ادویات اور آلات کو بھی چیک کیا ۔اس موقع پر ایمرجنسی آفیسر چترال انجینئر کاشف خان نے کہا کہ ریسکیو1122 کسی بھی ہنگامی صورت حال کے پیش نظرعوام کو فوری اورمفت سہولیات فراہم کرتا ہے انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ چترال میں ریسکیو1122 کی جانب سے عوام کیلئےآگاہی اور تربیتی پروگرام جاری رہے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ ریسکیو1122 کی سہولیات سے مستفید ہو سکیں ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔