fbpx
تازہ ترین

آل ٹیچر ایسوسی ایشن ضلع چترال کاماہر تعلیم حفیظ ابراہیم کو ڈائریکٹر محکمہ تعلیم خیبر پختونخواہ تعینات کرنے پر صوبائی حکومت کا شکریہ

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)ماہر تعلیم حفیظ ابراہیم کو ڈائریکٹر محکمہ تعلیم خیبر پختونخواہ تعینات کرنے پر آل ٹیچر ایسوسی ایشن ضلع چترال کے صدر مظفر الدین،نائب صدر سردار حسین اور ملگری اساتذہ چترال نے ایک اخباری بیان میں وزیراعلیٰ محمود خان ،مشیر تعلیم ضیاء اللہ بنگش اور سیکرٹری تعلیم کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ ایک دیانت دار ،فرض شناس ماہر تعلیم کو دائریکٹر تعینات کرکے صوبائی حکومت نے نہایت مستحسن اقدام اُٹھا کر اساتذہ کے دل جیت لیے۔اُنہوں نے ڈائریکٹر محکمہ تعلیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اُمید کا اظہار کیا کہ موجودہ ڈائریکٹر محکمہ تعلیم کی قیادت میں اساتذہ کے تمام مسائل حل ہونگے
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ خبریں/ مضامین

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔
إغلاق