ملکی صورت حال کے پیش نظر چترال میں مقیم مختلف پراجیکٹس میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کی سیکورٹی کو ہر لحاظ سے بہتر بنایا جائے گا۔ڈی پی او چترال

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)ملکی۔صورت حال کے پیش نظر چترال میں مختلف پراجیکٹس میں کام کرنے والےغیرملکیوں کی سیکورٹی کو ہر لحاظ سے بہتر بنانے اور ان کی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے چترال پولیس کے سربراہ کی ہدایت پر آرمی/سکاوٹس کے باہمی تعاون سے Mock Excersice کی گئی۔موک ایکسرسائز رہرسل اس مقصد کے لئے کی جاتی ہے تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری اقدامات اٹھائے جائیں اورجانی ومالی نقصان سے بچاجاسکے ۔ڈی۔پی۔او چترال نے مزید اپنے بیان میں کہا کہ چترال میں قیام پزیرغیرملکیوں کی جان ومال وحفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ چترال ایک پرامن ضلع ہے لیکن اس کے باوجود ہر ممکن سیکورٹی کو اولین ترجیح دی جائے گی تاکہ کوئی میلی آنکھ اس جانب نہ اٹھے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔