ایم این اے عبدالاکبرچترالی نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک استحقاق لواری ٹنل کے حوالے جمع کردی۔ – Chitral Express

کمرشل اشتہارات/ اعلانات

صفحہ اول | تازہ ترین | ایم این اے عبدالاکبرچترالی نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک استحقاق لواری ٹنل کے حوالے جمع کردی۔

ایم این اے عبدالاکبرچترالی نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک استحقاق لواری ٹنل کے حوالے جمع کردی۔

پشاور(نمائندہ چترال ایکسپریس)جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک استحقاق لواری ٹنل کے حوالے جمع کردی ہے۔تحریک استحقاق میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چھ نومبر2018کو لواری ٹنل کے حوالے سے ان کے سوال کے جواب میں مواصلات کی وزارت کی طرف سے کہا گیا تھا کہ لواری ٹنل کو عوام کی سہولت کے لئے بارہ گھنٹے کے بجائے اٹھارہ گھنٹے کردیا گیا جبکہ حقیقت اسکے خلاف ہے اورلواری ٹنل اب بھی صرف 12گھنٹے آمدورفت کے لئے کھلا رکھا جاتا ہے جس کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں اور مسافروں کو شدید اذیت سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔کانوائے کی شکل میں گاڑیاں ٹنل کے اندر داخل ہوتی ہے جس سے کسی بھی وقت کوئی بھی حادثہ رونما ہوسکتا ہے لہذا اس تحریک استحقاق کو منظور کیا جائے اور کمیٹی کے حوالے کیا جائے تاکہ آئیندہ اس مقدس ایوان کا استحقاق مجروح نہ ہو۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

یہ خبر بھی پڑھیں

,(مشاہداتِ بلقیس )میراجسم میری مرضی

  (ساقیہ کوثر بلقیس شعبہ اردو پشاور یونیورسٹی ) کہنے کو تو ہم 1947 میں ...


دنیا بھر سے

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔