ایف سی پی ایس اینڈ کالج چترال میں ٹیچر ٹریننگ ورکشاب کا انعقاد – Chitral Express

کمرشل اشتہارات/ اعلانات

صفحہ اول | تازہ ترین | ایف سی پی ایس اینڈ کالج چترال میں ٹیچر ٹریننگ ورکشاب کا انعقاد

ایف سی پی ایس اینڈ کالج چترال میں ٹیچر ٹریننگ ورکشاب کا انعقاد

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)قوم کے نونہالوں کی درست خطوط پر تعلیم و تربیت کو یقینی بنانے کے لئے  ایف سی پبلک سکول اینڈ کالج چترال میں  حسب ِ سابق  امسال بھی اساتذہ کی ایک روزہ ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا ۔ جس کے لئے  اسلام آباد سے خصوصی طور پر اکسفورڈ یونیورسٹی پریس کی ایجوکیشن کنسلٹنٹ عائشہ خاور  اور ان کی ٹیم کو بلایا گیا تھا ۔ ورکشاب میں تعلیم و تعلم کے جدید طریقوں سے اساتذہ کو اگاہ کیا گیا  ۔

 ورکشاب میں  تدریس کے جدید اصولوں ، بہترین استاذ کی خصوصیات ، کلاس روم مجیجمنٹ ،سبقی منصوبہ بندی ،طالب علم ،استاذ اور والدین کے باہمی روابط و تعاون وغیرہ جیسےاہم تدریسی موضوعات پر سیر حاصل گفتگو ہوئی جس میں  ساٹھ کے قریب خواتین اور مرد اساتذہ نے شرکت کی ۔ تمام  شرکاء نے اس سیشین کو نہایت فائدہ مند اورقابل عمل قرار دیا

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

یہ خبر بھی پڑھیں

,(مشاہداتِ بلقیس )میراجسم میری مرضی

  (ساقیہ کوثر بلقیس شعبہ اردو پشاور یونیورسٹی ) کہنے کو تو ہم 1947 میں ...


دنیا بھر سے

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔