چترال کے سماجی،سیاسی اور کاروباری حلقوں کااین آر ایس پی مائیکروفنانس بینک کا خیر مقدم

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)چترال کے کاروباری ،سیاسی اور سماجی حلقوں نے نیشنل رورل سپورٹ پروگرام(NRSP)کی طرف سے چترال جیسے دور افتادہ اور پسماندہ ضلع میں این آر ایس پی مائیکروفنانس بینک کے قیام کا خیرمقدم کرکے بینک کے ون ونڈواپریشن کی تعریف کی ہے۔اور بینک کے پراڈکٹس کومقابلے کی اس فضا میں صارفین کے لئے مفید سہولت قراردیا ہے۔سماجی اور کاروباری حلقوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیاہے کہ بینک میں بچت سکیموں پر منافع کی شرح سب سے زیادہ ہے جو13.50فیصد تک ادا کیا جاتا ہے۔نیزاین آرایس مائیکروفنانس بینک میں کاروبار ،زراعت،مویشی بانی اور مکانات وغیرہ کے لئے قرضوں کی فراہمی کا طریقہ سب سے آسان ہے،جس سے تاجر ،ٹھیکہ دار،ملازمت پیشہ اور پنشنریکساں فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔کاروباری،سیاسی اور سماجی حلقوں نے این آرایس پی کے حکام بالاکا شکریہ ادا کیا ہے کہ اُنہوں نے صارفین کی سہولت کے لئے بینک کے طریقوں کو آسان بناکر عوام کے دل جیت لئے۔پہلے جس سہولت کو حاصل کرنے میں سال دوسال یا کم از کم چھ ماہ لگتے تھے این آر ایس پی بینک نے ایک ہفتے کے اندر تمام کاغذی کاروائی مکمل کرکے سرمایہ کاری کی سہولت دینے اور ضروریات کے لئے سرمایہ فراہم کرنے کا آسان طریقہ اپنایا ہے جس میں بینک ڈیپازٹ کی کوئی شرط نہیں اور سرمایہ کی واپسی کی تمام ضمانتیں موجود ہیں۔سماجی حلقوں نے دروش،بونی،گرم چشمہ میں بھی این آرایس پی مائیکرو فنانس بینک کی برانچ کامطالبہ کیا ہے۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔