fbpx

ڈسٹرکٹ الیکشن آفس کے زیر اہتمام چترال میں نیشنل ووٹر ڈے منایا گیا

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس )چترال میں نیشنل ووٹر ڈے منایا گیا۔ملک کے مختلف علاقوں کی طرح چترال میں بھی نیشنل ووٹر ڈے بڑی اہتمام کے ساتھ منایا گیا۔اس سلسلے میں مقامی ڈسٹرکٹ الیکشن آفس کے زیر اہتمام خصوصی تقریب منعقدکی گئی جس میں مقرریں نے اس دن کے اہمیت پر روشنی ڈالی۔اور ووٹ کی اندراج کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ووٹ کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی اورترقی یافتہ اقوام کی ترقی کا راز ہی ووٹ کی طاقت میں پوشیدہ ہے۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرچترال عنایت الرحمن نے الیکشن ایکٹ2017کے سیکشن 27کے تحت ووٹ کے مستقل اور موجودہ ایڈریس پر اندراج کے حوالے سے خصوصی بریفینگ دی انھوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 31دسمبر2018کواس مقصد کیلئے ڈیڈ لائن مقرر کی ہے۔کہ ووٹ کا اندراج مستقل یا موجودہ پتہ پر یقینی بنائیے۔اب تیسری ایڈریس پر ووٹ کی اندراج ممکن نہیں۔صرف سرکاری ملازمین تیسرے ایڈریس پر اپنا ووٹ درج کرسکتے ہیں۔جہاں ان کی ملازمت کیلئے سکونت ہو۔31دسمبر2018کے بعد سیکشن27کے تحت تیسری ایڈریس کے ووٹ مستقل ایڈریس پر منتقل ہو جائینگے۔اُنھوں نے مختلف مکتب فکر کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ الیکشن کمیشن کے پیغام کو گھرگھر پہنچائیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

0 Reviews

Write a Review

متعلقہ خبریں/ مضامین

إغلاق