موجودہ دور میں فنی اور تکنیکی تعلیم ہی کے ذریعے غربت میں کمی ممکن ہے۔اے ڈی سی منہاس الدین کا تقریب تقسیم انعامات سے خطاب

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال منہاس الدین نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں فنی اور تکنیکی تعلیم ہی کے ذریعے غربت میں کمی ممکن ہے اور ان ہی علوم کے ذریعے دور جدید کے تقاضوں کے ہم آہنگ قومی پالیسی بنانے اور اپنانے کی راہیں ہموار ہوسکتی ہیں۔ جمعرات کے روز گورنمنٹ کالج آف منیجمنٹ سائنسز میں تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کالج کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ گزشتہ چار عشروں کے دوران اس ادارے سے ہزاروں گریجویٹ فارغ ہوکر زندگی کے مختلف شعبوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے طلباء پر زور دیاکہ وہ پوری دلجمعی کے ساتھ پڑہائی پر توجہ مرکوز کریں کیونکہ آگے سخت مسابقت کا دور ہے جہاں بقاء کا سارا دارومدار پرفیکشن پر ہوگا اور وہی لوگ کامیاب رہیں گے اس دوڑ میں اپنے آپ کو آگے رکھنے کی سعی وجہد کریں۔ اس موقع پر کالج کے پرنسپل پروفیسر صاحب الدین نے کہا کہ اس کالج میں معیاری تعلیم پر انتہائی زور دیا جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ بورڈ اور یونیورسٹی کے امتحانات میں نمایان پوزیشن حاصل کرتے رہے ہیں۔ مہمان خصوصی منہاس الدین نے طلباء میں انعامات تقسیم کئے جن میں ڈی۔ کام اکاونٹس گروپ پارٹ ون احمد بیگ، امتیاز احمد اور طاہر احمد خان ، ڈی۔ کام بنکنگ گروپ پارٹ ون کے ساحرالدین، مظفر حسین، ڈی۔ کام پارٹ ون اوایس پی گروپ کے محمد آصف ، عرفان الدین، صادق حسین، کمپیوٹر سائنس گروپ کے ارشاد منیر ، حمیدالدین اور آفتاب الدین جبکہ اکاونٹس گروپ پارٹ ٹو کے آصف حیدر ، عزیز احمد اور باسط عزیز شامل تھے۔ تقریب میں معززین شہر اورشعبہ تعلیم سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ پرائیویٹ سکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن کے صدر وجیہ الدین نے بھی طلباء میں انعامات تقسیم کی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔