چترال کے میں ڈاکٹر وں کی کمی سے متعلق ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن کی نشاندی پر صوبائی حکومت کاچترال کے DHQ ہسپتال میں ڈاکٹرز کی خالی آسامیاں پر کرنے کی یقین دہانی

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چترال کے میں ڈاکٹر وں کی شدید کمی سے متعلق ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن کی نشاندی پر صوبائی حکومت نے ایک ہفتے کے اندرچترال کے DHQ ہسپتال میں ڈاکٹرز کی خالی آسامیاں پر کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے جمعرات کے روزصوبائی اسمبلی کے جاری اجلاس میں چترال سے رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن نے توجہ دلاؤ نوٹس میں ایوان کو بتایا کہ چترال کے ہسپتالوں میں عرصہ درازسے 55سے 60ڈاکٹروں کی آسامیاں خالی پڑی ہیں جس کی وجہ سے چترال کے باشندوں کو اپنے علاج کیلئے دوردرازکے اضلاع سے مریضوں کو لانا پڑتاہے۔ انہوں نے وزیر صحت سے اس معاملے میں دلچسپی لینے کا مطالبہ کیا تاہم وزیر صحت کی ایوان سے غیرحاضری کی وجہ سے وزیر قانون سلطان محمدخان نے ایوان کو بتایا کہ چترال کے ہسپتالوں میں ماہرین امراض قلب اورآنکھوں کے ڈاکٹرز موجود نہیں ہیں اس مسئلے کو وزیر صحت کے ساتھ اٹھالیا ہے اور آئندہ ہفتے یہ مسئلہ حل کردیاجائیگاوزیر قانون نے بتایا کہ ڈاکٹروں کا کمی کا مسئلہ حل نہ ہو نے پر یہ معاملہ کمیٹی کو سپرد کر دیاجائیگا۔چترال کے عوامی و سماجی حلقوں نے مولانا ہدایت الرحمن کی طرف سے چترال کے اس اہم مسئلے پر ؂ توجہ دلاؤ نوٹس کو سراہا ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔