جے آئی یوتھ چترال کی طرف سے سیرت النبی کوئز مقابلہ مقررہ تاریخ 16 دسمبر 2018 کو منعقد ہوگا

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)[20:03, 12/14/2018] Wajiudin: جے آئی یوتھ چترال کی طرف سے سیرت النبی کوئز مقابلہ مقررہ تاریخ 16 دسمبر 2018 کو منعقد ہوگا. اس سلسلے میں ساری تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں. ٹیسٹ کو شفاف بنانے کے لیے مکمل طور پر این ٹی ایس طریقہ کار کو اختیار کیا گیا ہے. ٹیسٹ کے روز شام تک “کیز” فیس بک پر اپ لوڈ کردیئے جائیں گے. جس کے مطابق امیدواران اپنے حاصل کردہ مارکس کا از خود جائزہ لے سکیں گے. 23 دسمبر کو پروویژنل نتائج کا اعلان ہوگا. شکایات برآمد ہونے کی صورت میں تین دن کے اندر مقابلہ کے کنڈکشن کمیٹی کے سربراہ کے نام نظرثانی کی درخواست دی جاسکی گی. واضح رہے کہ اول پوزیشن کے لیے 30000، دوم 20000 اور سوم انعام کے حقدار کو 10000 نقد انعامات دیئے جائیں گے.
ٹیسٹ مندرج ذیل مراکز میں منعقد ہوگا.
[20:03, 12/14/2018] Wajiudin: سیرت النبی کوئز مقابلہ کے امتحانی مراکز درج ذیل ہوں گے.

1. دروش: گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول دروش
2. چترال: گورنمنٹ سنٹینیل ماڈل سکول چترال
3. چترال: گورنمنٹ کامرس کالج چترال
4. بونی: گورنمنٹ ہائی سکول (بوائز) بونی
5. گرم چشمہ: گورنمنٹ ہائر سیکنڈری گرلز سکول گرم چشمہ

چترال ٹاون سے تعلق رکھنے والے تمام میل امیدواران کامرس کالج میں جبکہ فی میل امیدواران سنٹینیل ماڈل (بوائز) ہائی سکول چترال میں ٹیسٹ دیں گی.
جملہ مراکز میں ٹیسٹ ان شاء اللہ 16 دسمبر، بروز اتوار صبح 10 بجے شروع ہوگا…

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔