چترال پولیس کی کاروائی،مختلف منشات فروشوں سے مجموعی طور پر 10کلوگرام چرس ، 576گرام افیون اور 10گرام ہیروئین برآمد کرکے ملزمان گرفتار

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس ) چترال پولیس نے ڈی پی او چترال کیپٹن ( ر) فرقان بلال کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے ۔ جس کی وجہ سے منشیات فروشوں کے گرد دن بدن گھیرا تنگ ہو تا جارہا ہے ۔ تازہ ترین کاروائی کے دوران مختلف منشات فروشوں سے مجموعی طور پر 10کلوگرام چرس ، 576گرام افیون اور 10گرام ہیروئین برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ گرفتار ملزمان میں سے مبارک اعظم اور فضل نب ساکنان بروز سے سب سے زیادہ منشیات بر آمد ہوئی ہیں ۔ اور بالترتیب مبارک اعظم 3015گرام اور فضل نبی سے 2010 گرام چرس کی برآمدگی شامل ہے ۔ پیر کے روز ایس ڈی پی او چترال فاروق جان اور ایس ایچ او تھانہ چترال مفتاح الدین نے ملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے کہا ۔ کہ ڈی پی او چترال فرقان بلال نے منشیات فروشوں کے خلاف سختی سے نمٹنے کی ہدایت کی ہے ۔ اور اُن کے احکامات کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف چھاپوں کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ اس کریک ڈاؤن سے منشیات فروشوں کو گرفتار کرنے اور اُنہیں قانوں کے کٹہرے میں لانے میں نمایاں کامیابی ملی ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ مبارک اعظم اور اُن کے ساتھی کونسلر فضل نبی کو اُس وقت رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ۔ جب وہ منشیات کا آپس میں سودا کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ منشیات فروش مبارک اعظم سے نقد چالیس ہزار روپے بھی بر آمد کئے گئے ہیں ۔ جو کہ چرس کی قیمت کے طور پر فضل نبی نے مبارک اعظم کو اداکر دیا تھا ۔چترال پولیس کے مطابق انہوں نے بڑے پیمانے پر منشیات کے سمگلروں کے خلاف چھاپوں کا آغاز کیا ہے ۔ اور اس سے منشیات کو کنٹرول کرنے میں بہت مدد ملی ہے ۔ درین اثنا چترال کے عوامی حلقوں نے ڈی پی او چترال کیپٹن (ر) فرقان بلال کی طرف سے دیے گئے ہدایات کی روشنی میں ایس ڈی پی او چترال فاروق جان اور ایس ایچ او تھانہ چترال کی منشیات فروشوں کے خلاف موثر کاروائی پر اُنہیں خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ اور مزید اقدامات کا مطالبہ کیا ہے ۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔