عنقریب 10ہزار میٹر ریڈر خالصتاً میرٹ پر بھرتی کئے جائیں گے،وفاقی وزیر عمر ایوب خان کا مولانا عبدالاکبر چترالی کے توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)جمعہ کے روز چترال سے قومی اسمبلی کے رکن مولانا عبدالاکبر چترالی کے توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے پانی اور بجلی کے وفاقی وزیر عمر ایوب خان نے قومی اسمبلی کو بتایاکہ واپڈا میں میٹر ریڈروں کی کمی صرف چترال میں نہیں ہے بلکہ تمام صوبوں اور علاقوں میں یہ مسئلہ درپیش ہے جسے حل کرنے کے لئے عنقریب 10ہزار میٹر ریڈر خالصتاً میرٹ پر بھرتی کئے جائیں گے جس کے بعد بجلی کے صارفین کے لئے اووربلنگ کا مسئلہ ہمیشہ کے لئے حل ہوگا۔مولانا عبدالاکبر چترالی نے حکومت کی توجہ نیپرا کی جانب سے بجلی قیمتوں میں اضافے سے متعلق انتہائی اہم عوام اور فوری نوعیت کے معاملہ کی طرف مبذول کراتے ہوئے کہا کہ مورخہ 20 دسمبر2018کی پرنٹ میڈیا رپورٹ کے مطابق نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں1اعشاریہ27فی یونٹ کے حساب سے اضافہ کردیا ہے ۔مذکورہ اضافہ سے صارفین پر130ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا۔جبکہ بڑے کمرشل،بجلی اور کھاد کے شعبوں پر20پیسہ فی یونٹ سے2اعشاریہ60روپے فی یونٹ کا اضافہ کیا گیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ بجلی قیمتوں میں اضافہ اور نئے ٹیکسوں کے نفاذ کے لئے منی بجٹ کا عندیہ عوام پر بجلی بن کر گرا ہے۔ایم این اے عبدالاکبر چترالی نے ایوان سے اس اہم اور سنگین معاملے کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ اسمبلی کا اجلاس بعد میں غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی گئی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔