چترال سے تعلق رکھنے والے محراب نبی کے مبینہ قتل کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ 

پشاور(نمائندہ چترال ایکسپریس)چترال سے تعلق رکھنے والے محراب نبی ولد غلام نبی کے مبینہ قتل کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے ممبر قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی اور صدر چترال یونین صادق امین کے زیر قیادت احتجاجی مظاہرہ ہوا۔واضح رہے کہ محراب نبی تقریباً چار سال سے رائل پبلک سکول دلہ زاک روڈ پشاور میں بحیثیت استاد تعینات تھے گذشتہ شب موبائل فون اٹینڈ نہ کرنے پر جب کمرہ کھولنے کی کوشش کی گئی تو اندر سے دروازہ بند تھا جب واش روم کے دروازے سے اندر دیکھا گیا تو مذکورہ استاد مردہ حالت میں پایا گیامیت کوپہلے تھانہ پہاڑی پورہ منتقل کیاگیا اس کے بعد پوسٹ مارٹم کرایا گیا پوسٹ مارٹم کے فوری بعد ان کے لواحقین اور رشتہ داروں نے میت کو پریس کلب پشاورکے سامنے سڑک پر رکھ کر شدید احتجاج کیا مظاہرین سے ممبر قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی اور صادق امین نے خطاب کیا اور صوبائی حکومت سے فوری غیر جانبدارانہ تحقیقات کرنے اور مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیابعدازاں میت کو اس کے آبائی گاؤں کشم چترال روانہ کردیا گیا۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔