کمپیوٹر کے دکان مالکان کو پرائیویٹ اور سرکاری دفاتر کی مہریں ، سروس کارڈ ، لیٹر ہیڈ اور پمفلٹ کی چھپائی کرنے سے گریز کرنے کی وارننگ 

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)ضلع انتظامیہ نے چترال شہر میں بغیر رجسٹریشن اور این او سی کے پرنٹنگ سروس دینے والی کمپیوٹر کی دکانوں کی جانچ پڑتال کے بعد ان دکان مالکان کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہاکہ وہ متعلقہ قواعد وضوابط پر عمل کریں جنہیں قوانین کو کو پس پشت ڈال کر پرنٹنگ اور متعلقہ سروسز کا کاروبار کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی جوکہ نہایت ذمہ دارانہ اور حساس نوعیت کا کام ہے۔ چیکنگ کے دوران ایک افغان باشندے کی ملکیتی ننگیالا پرنٹنگ سروس کوسیل کردیا گیا جوکہ بغیر ڈکلریشن اور این او سی کے چلائی جارہی تھی۔ پڑتال کے دوران متعدد مقامات پر غیر مجاز سرکاری مہر اور کارڈ بھی برامد کئے گئے۔ پرنٹنگ پریس کی سروس دینے والی کمپیوٹر کے دکان مالکان کو وارننگ جاری کردی گئی کہ وہ پرائیویٹ اور سرکاری دفاتر کی مہریں ، سروس کارڈ ، لیٹر ہیڈ ، پمفلٹ کی چھپائی کرنے سے گریز کریں کیونکہ ان حساس نوعیت کی مواد کو صرف اور صرف رجسٹرڈ پرنٹنگ پریس میں ہی بنوائے جاسکتے ہیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔