نیا عسوی سال پوری انسانیت کو مبارک

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تحریر:عنایت اللہ اسیر۔۔۔۔۔۔۔۔

دعاء یہ ہے کہ یہ سال جنگ و جدل کے جہالت کے دور سے نکل کر مہذب طریقہ احترام ادمیت میں داخل ہوجائےپوری دنیا کے تمام اذاد ممالک کو ان کے مرضی پر اپنی حکومتین چلانے کا اختیار حاصل ہو دنیا امریکہ کے حوص ملک گیری سےآذاد ہوجاے جس نے شام,عراق,افغانستان,لیبیا,مصر ,کوریا ,یمن,ایران  سوڈان الجزیرہ کے ممالک میں بلا وجہ اور جواز کے ان حکومتون کے ناک میں دم کر رکھا اور ہمارے پیارے ملک پاکستان میں کبھی RCD,کبھی ,ECO,کبھی ایٹیمی دھماکہ اور ابھی CPECاور رشیاء سے مراسم بڑھانے پر منتخب جمہوری حکومتوں کے اکھاڑ پچھاڑ ,سیاسی قایدین کی پھانسی ,حکمرانوں کے کریش C1 30,میعاد سے پہلے جمہوری حکومتون کو کی بار گرانے میں واضح طور پر ملوث رہا ہے طالبان دوشمنی نے امریکہ کو جنگل کے بادشاہ کے طور پر نمایان کردیا ہے جس کی بنا پر امریکہ کے باشندے بلکہ پوری مہذب دنیا جو اس کے اتحادی حکومتیں ہیں ان تمام ممالک بمعہ پاکستان مین طالبنایزیشن کا بازاراۤج تک ٹھنڈہ نہیں ہوا ڈونلڈ ٹرمپ اپنے تمام براییوں کے باوجود ان دنوں امریکیوں کو عراق,افغانستان اور شام سے اہستہ اہستہ باعزت طور پر نکالنے کا جوارادہ جانفزاء ظاہر کیا ہے اس میں خود امریکہ کے شھریوں کے بلا وجہ خون دینے کا سلسلہ ختم ہو جاییگا اورپوری دنیاپھر سےامن کا گہوارہ ہوجانے کا سلسلہ شروغ ہو جائیگا اب دوسری طرف سے بھی مکمل جنگ بندی کا اعلان کرکے امریکی افواج کو پرامن باعزت واپسی کا راستہ دینے ہی سے دنیا میں امن قائم ہوگا اور امریکہ کو بھی ان تمام جنگی جنون کے دورمیں ان تمام ممالک میں جو تباہی بربادی ہوی ہے اس کا ازالہ کرنے کے لیے ان ممالک کے لیے کثیرمالی امداد تعمیری کاموں کے لیےاعلان کرنا ہوگا اورتمام ممالک کو اپنےاۤذاد مرضی سے اپنے لیے حکمران چننے کا اختیار دیکر ان کی مدد کرکے اپنے کیے گے ذیادتیوں کا اذالہ کرنا ہوگا
پوری دنیا کے حکمران 2019 کو UNO کے پلیٹ فارم سے جنگ بندی کا سال قرار دیکر انسانیت کو امن سے رہنے کا موقع دیکر اپنے اپنےاۤپس کے مسائل دلیل قانوں بینالاقوامی حقوق کے مطابق UNO ہی کے تحت بات چیت حل کرنے کا فیصلہ کرنا ہی دنیا کو امن سے رہنے کے قابل بناییگا
اۤج کی دنیا تعلیم میں اۤگے ہونے کے باوجود انسانی اقدارسے تقریباًخالی ہوتا جارہا ہے جس انسانی معاشرے میں تین سو بے گناہ معصوم بچوں کو تعلیمی ادارے میں داخل ہوکر ایک ایک کرکے شوٹ کیا جائے جس معاشرے میں گرجاگروں کواورعبادت گاہوں میں عید کے سینکشون نمازیوں کو قتل کیاجائے جس ملک کے حکمران 80 پانج سال سے دس سال کے طلباء کو بمباری کرکے شھید کرے جس مہذب دنیاء میں حفظ القران کے دستربندی کے موقع پر پھولوں جیسے کلیوں پر نیٹو فوج کے مہذب کہلوانے والے سپاہی شھید کریں جس مہذب کہلوانےوالےدور میں کشمیر کے مسلمانوں کےانکھیں نوچی جائیں روھینگیا برما کے مسلمانوں کو بے گھر کرکے ان پر ظلم کے پہاڑ توڑے جائیں فلسطین کے نہتے مسلمانوں پربم برساکر اپنے اپ کو مہذب کہلوانے والوں سے پوجھنے والا کوئی نہ اس دنیا کو مہذب دنیا کہنا خود فریبی کے سوا کیا کہا جا سکتا ہے
اۤئیےاۤج سب ملکر عہد کریں کہ ہم تعلیم یافتہ مہذب اور انسان ہیں تو کام بھی انسانوں کی طرح کریں زور زبردستی ظلم ذیادتی راستہ ترک کرکے اپنے گھر سے لیکر محلےتک دلیل سے بات سمجھانے کا راستہ اپنائے اور 2019 کے سال کو عظمت انسانیت ,امن و اشتی محبت رواداری صبرو تحمل تعلیم تربیت کا سال قرار دیکر “لااکراھافیالدین” کے اصول ہر دعوت و تبلیغ حکمت و دانائی فراست و رواداراوراسوہء رسول اللہ صللہ علہ وسلم کے مبارک راستے پر چلنے کا تہیہ کریں
امن اشتی رواداری محبت اتحاد
میرا پیام محبت ھے جہاں تک پہنچے

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔