ایس این جی پی ایل کا باقاعدہ منظوری دینے پر وزیر اعلیٰ کے مشکور ہیں۔ تحصیل ممبرقاضی قسور اللّٰہ قریشی

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)ایس این جی پی ایل کا باقاعدہ منظوری دینے پر وزیر اعلیٰ کے مشکور ہیں۔ تحصیل ممبر اور متحدہ مجلسِ عمل دورش کے صدرقاضی قسور اللّٰہ قریشی نے اپنے اخباری بیان میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا۔ کہ سابق ایم، این، اے شہزادہ افتخار الدین کی کوششوں سے ضلع چترال میں ایس این جی پی ایل کے جو پلانٹ منظور ہوئے تھے۔ وہ تکنیکی مشکلات کی وجہ سے کچھ عرصے تک التوا کا شکار رہے۔ بہرحال اب صوبائی کابینہ میں باقاعدہ طور پر منظوری کے بعد ان پر جلد از جلد عمل درآمد شروع ہو گا۔ چونکہ پراجیکٹ میں زیادہ وقت گزرنے کی وجہ سے ختم ہونے کے امکانات بھی پیدا ہو گئے تھے۔ لیکن میں خصوصی طور پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا،صوبائی کابینہ،چیف سیکریٹری خیبر پختونخواہ، جی ا, MB-SNGPL, کمشنر ملاکنڈ ڈویژن، ڈپٹی کمشنر چترال، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال منہاج الدین، ایم پی اے, مولانا ہدایت الرحمان، معروف ومشہور سماجی کارکن رضیت باللہ کا مشکور ہون، کہ جنہوں نے گزشتہ دنوں کافی تگ ودو کے بعد اس پروجیکٹ کو ایس ایم بی ۤآر, کے ذریعے کابینہ ڈویژن میں رکھوا کر منظور کروایا۔ جس کی وجہ سے چترال کے لوگوں کو بہت بڑی سہولت میسر آئیگی۔ اور ساتھ ساتھ جنگلات کی بےدریغ کٹائی میں بھی انتہائی کمی ہوگئی۔ جس سے ماحولیات کو بھی بہتر بنانے میں کافی بہتری ہو گئی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔