بجلی کے ناروا لوڈ شیڈنگ کے خلاف  پرواک کے عوام کا روڈ بلاک کرکے احتجاج

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)اپر چترال پرواک کے عوام نے علاقے میں ناروا اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف ایک گھنٹہ تک مین چترال شندور روڈ کو بلاک کر کے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایک طرف سردی نے عوام کا جینا دو بھر کردیا ہے تو دوسری جانب محکمہ پیڈواور واپڈا کی کشمکش کی وجہ سے علاقے میں غی اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے نظام زندگی بری طرح مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔ مظاہرین نے ایم پی اے اور ایم این اے چترال ، ضلع ناظم ، پاکستان تحریک انصاف کی ضلعی قیادت  کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور 8 جنوری سے پہلے  علاقے کا دورہ کرکے لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کے لئے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ بجلی کے گھمبیر مسائل حل نہ ہونے کی صورت میں  8 جنوری کو خواتین اور بچوں کولے کر مکمل روڈ بلاک کیا جائے گااور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی ذمہ داری  منتخب نمائندگان ،محکمہ پیڈو، واپڈا، ضلع انتظامیہ اور صوبائی و وفاقی حکومتوں پر عاید ہوگی ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔