گیس و بجلی کی پیداوار سے ہمیں معقول حصہ نہیں دیا جا رہا ہے۔سپیکرصوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی

ایبٹ آباد( چترال ایکسپریس)سپیکرصوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی نے کہا ہے کہ ہمارا صوبہ سب سے زیادہ گیس و بجلی پیدا کر رہا ہے اور سب سے زیادہ متاثر بھی ہماری عوام ہو رہی ہے گیس و بجلی کی پیداوار سے ہمیں معقول حصہ نہیں دیا جا رہا ہے سوئی گیس حکام نے پندرہ جنوری تک صوبے میں گیس کے بحران کو کم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے کہ اس عرصہ میں گیس کا پریشر بہتر ہو جائیگا حویلیاں فریال قتل کیس میں پولیس جانفشانی سے تفتیش کر رہی ہے اور اب تک تیس سو افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ کے نمونے حاصل کئے گئے ہیں جس میں دو سو کے قریب کے نتائج آ چکے ہیں مگر ابھی تک ملزم کا سراغ نہیں مل سکا اور اب ایک جدید ٹیکنالوجی کو اس سلسلے میں بروئے کار لایا جا رہا ہے اور چند دنوں میں اس علاقے کے لوگوں کا پولیگرافک ٹیسٹ کروایا جائے گا ان خیالات کا اظہار مشتاق احمد غنی نے پریس کلب کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے پریس کلب کے زیر اہتمام عمرہ، موٹر سائیکل اور لیپ ٹاپ کی قرعہ اندازی میں جن ممبران کے قرعے نکلے ان کو عمرے کے ٹکٹ، موٹر سائیکل کی چابیاں اور لیپ ٹاپ بھی تقسیم کئے تقریب سے پریس کلب کے صدر محمد شاہد چوہدری، ایبٹ آباد یونین آف جرنلٹس کے صدر سردار نوید عالم، جنرل سیکرٹری پریس کلب راجہ منیر، اسسٹنٹ سیکرٹری راجہ محمد ہارون نے بھی خطاب کیا تقریب میں ایبٹ آباد کے تاجر تنظیموں کے عہدیدران، ہومیو پیتھک ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے عہدیدران، انجمن اتحاد شہریان کے عہدیدران، پولیس افسران، محکمہ فوڈ کے افسران سمیت سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد اور صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر مشتاق احمد غنی نے کہا کہ حویلیاں فریال قتل کیس میں ہم پولیس کے ساتھ رابطے میں ہیں اور تین سو کے قریب لوگوں کے ڈی این اے ٹیسٹ کے نمونے حاصل کئے اور پولیس نے سات لاکھ روپے سے زائد ٹیسٹوں کی فیس بھی ادا کی ہے اس حوالے سے جو خبر شائع کی گئی اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے پولیس کے پاس فنڈز موجود ہیں بد قسمتی سے مقامی لوگ پولیس کے ساتھ تفتیش میں تعاون نہیں کر رہے ہیں جس کی وجہ سے اصل قاتل تک پولیس نہیں پہنچ پا رہی ہے حالانکہ ان لوگوں کو ملزم کا علم ہے کیوں کہ کچھ لوگوں نے وکلاء سے راضی نامہ کے حوالے سے بھی بات کی ہے مگر حکومت اس بہیمانہ قتل اور معصوم بچی کے ساتھ زیادتی کے ملزم کو ہر حال میں گرفتا رکر کے عدالت کے کٹہرے میں لائے گی اور اسے سزا دلوائی جائے گی انہوں نے کہا کہ ہمارے صوبے میں تیل و گیس کے وافر زخائر موجود ہیں اور ہمارا صوبہ اس وقت پورے ملک میں سب سے زیادہ گیس و بجلی پیدا کر رہا ہے مگر اس کے باوجود ہم گیس کی لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر برداشت کر رہے ہیں اور ہمارے لوگ اس وجہ سے مصیبت میں مبتلاء ہیں انہوں نے کہا کہ چند دن قبل ایم ڈی سوئی نادرن گیس کو پشاورطلب کر کے ایبٹ آباد اور ہزارہ سمیت صوبے میں کم پریشر کے حوالے سے بات چیت کی اور انہوں نے پندرہ جنوری تک ٹائم مانگا اور کہا کہ ہم اس مسئلے کو حل کر لیں گے اس کے باوجود انہوں نے اس مسئلے پر قابو نہ پایا تو انہیں صوبائی حکومت پھر طلب کرے گی اور اس مسئلے کو حل کر کے چھوڑے گی انہوں نے کہا کہ کچھ صارفین کمپریسر لگا کر دوسرں کے لیئے بھی عذاب بن رہے ہیں ان کے خلاف بھر پور کاروائی کی جائے گی اور کمپریسر لگانے والے لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جائیں گے

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔