چیف جسٹس آف پاکستان متاثرہ لوگوں کو ان کا حق دلانے کے لیے سوموٹو ایکشن لے کرٹھیکیدار کوراہ راست پر لے آئیں,عمران الملک

دروش(نمائندہ چترال ایکسپریس)وی سی ناظم جنجریت عمران الملک نے ایک اخباری بیان میں چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار وزیراعظم عمران خان وزیراعلی محمود خان چیف سیکریٹری خیبر پختونخواہ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ڈپٹی کمشنر چترال AC دروش سابق MNA شہزادہ افتخارالدین اور ایم این اے چترال مولانا عبدالاکبر کے نوٹس میں یہ بات لائی ہے کہ 2017 میں دروش کے کچھ لوگوں نے پاک پی ڈبلیو ڈی کے ٹھیکیدار ثناءاللہ خان کے ساتھ بطور پیٹی ٹھیکیدار کام کیا تھا کام معاہدہ نامہ کے مطابق دو ماہ میں لوگوں نے مکمل کیا اور اب ایک سال سے زیادہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود لوگوں کے واجبات ادا نہیں کیے گئے ٹھیکیدار چند دنوں میں لوگوں کو ادائیگی کا کہہ کرغائب ہوگیا ہے اوراب اس کا مبائل نمبر بھی کئی عرصہ سے بند پڑا ہے ۔سابق ایم این اے شہزادہ افتخارالدین نے بھی کئی مرتبہ یقین دہانی کرائی کہ لوگوں کے واجبات جلد ادا کیے جائیں گے لیکن ان کےوعدے اور یقین دہانیاں بھی کام نہ آئیں۔لوگ ٹھیکیدار کے پیچھے سوات بھی گئے لیکن ٹھیکیدار اور ان کے منشی نہیں ملےاب اتنا بس نہیں چلتا کہ یہ بیچارے لوگ بار بار سوات کے چکر کاٹتے رہیں اے سی دروش کو بھی درخواست دے چکے ہیں لیکن پھر بھی بات نہیں بنی ساتھ کام کرنے والے مزدور اور کاریگروں کے پیسے بھی واجب الادا ہیں ان کو ادائیگی کرنے سے بھی قاصر ہیں۔ لوگوں کی بار بار شکایات پر محکمہ پاک پی ڈبلیو ڈی کے اہلکار بار بار علاقے میں آکر ان پراجیکٹس کو دیکھ چکے ہیں۔ اُنہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے خصوصی اپیل کی ہے کہ متاثرہ لوگوں کو ان کا حق دلانے کے لیے سوموٹو ایکشن لے کر ٹھیکیدار کو راہ راست پر لے آئیں

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔