چترال میں جمعہ کی رات سے مختلف مقامات اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی،سردی کی شدت میںغیرمعمولی اضافہ

چترال( نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال میں جمعہ کی رات سے مختلف مقامات اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی ہے ۔ جس سے سردی کی شدت میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔ چترال کی کالاش ویلیز, تورکہو , موڑکہو ۔ تریچ , بروغل میں برفباری دوسرے مقامات کی نسبت زیادہ رہی ۔ تاہم چترال شہر میں برف باری ہوتے ہوتے رہ گئی ۔ لیکن سرد ہواؤں نے بھر پور اپنا اثر دیکھایا ۔ اور زیادہ تر لوگ سردی سے بچنے کیلئے گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے ۔ ادھر اپر چترال کے بالائی علاقہ بروغل میں برفباری سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ بروغل کی آمدورفت معطل ہو چکی ہے ۔ اور لوگوں کو خوراک کے حصول میں مسائل کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں ۔ سردی سے بچنے کیلئے چترال میں جلانے کی لکڑی واحد ذریعہ ہے ۔ کیونکہ بالائی چترال میں لوگوں کو کئی دنوں سے مسلسل لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے ۔ اور دوسری طرف بجلی کے جو بل صارفین کو بھیجے جارہے ہیں ۔ وہ عام لوگوں کی برداشت سے باہر ہے ۔ اس لئے سوختنی لکڑی پر ہی اکتفا کیا جا رہا ہے ۔ لیکن برفباری اور سردی میں لکڑی کی قیمت کو بھی پر لگ گئے ہیں۔ اور اپنی مرضی کے ریٹ پر فروخت کئے جارہے ہیں ۔ جس کا کوئی پرسان حال نہیں ۔ عوامی حلقوں نے جلانے کی لکڑی کی قیمت کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔