مولا نگاہ نگاہ مرحوم کی یاد میں تعزیتی پروگرام ۔۔۔۔

چترال(چترال ایکسپریس)وائس آف چترال واٹس ایپ گروپ انتظامیہ کی جانب سے جمعرات کے روز معروف ماہر تعلیم شاعر و ادیب محقق اور مصنف مولا نگاہ مرحوم کی یاد میں ایک آن لائن طرحی مشاعرے کا انعقاد کیا گیا جس میں چترال سے تعلق رکھنے والے سینئر شعرا ادبا علما اور دانشور حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی شعرا نے اور ادبا نے اپنے اشعار کے ذریعے کے مولا نگاہ مرحوم کی علمی ادبی و ثقافتی خدمات پر خوب روشنی ڈالی اور ان کی زندگی کے تمام پہلوں کو اُجاگر کیا گیا مشاعرے کا مقصد نگاہ مرحوم کی علمی ادبی وا ثقافتی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا تھا قاری سلطان والی نے تلاوت کلام پاک سے پروگرام کا آغاز کیا نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پیش کرنے کی سعادت معروف نعت خواں نصیر الدین نصیر نے حاصل کی اس بعد حسب روایت درج ذیل شعرا نے کلام پیش کئے طاہر شادان،،، فاروق عبداللہ ،،، ابوطلحہ سبحان ،،، سعیدالرحمں ثاقب ،،، خیرالدین حذیفی،،، قاضی نذیر بیگ،،، صفی اللہ آصفی ،،، علی نورخان راہی،،، مسرت بیگ،،، محبوب الحق،،، نورالھادی،،، عبدالرحیم،،، صفدرساجد،،، اختراعظم اختر،،، عبیدفلک،،، منظور سنگال،، جعفر منصوری معروف شاعر و ادیب عطا حسین اطہر نے مولا ناگاہ مرحوم کی خدمات پر مختصرا روشنی ڈالی اور ان کی گرانقدر خدمات ناقابل فراموش قرار دیا انہوں نے کہا کہ نگاہ صاحب کا خلا پر ہونا ناممکن ہے آخر میں گروپ انتظامیہ اورپروگرام کے منتظمین مولانا حبیب اللہ انقلابی اور مفتی فاروق عبداللہ نے شرکا کا شکریہ ادا کیا اورمولانا سعید الرحمن ثاقب کی مرحوم استاذ کے حق دعائے مغفرت کے ساتھ یہ خوبصورت پروگرام اختتام کو پہنچا

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔