چترال ہیریٹیج اینڈ اینوائرنمنٹل پروٹیکشن سوسائٹی کابچاؤپاکستان بچاؤ” کا نعرہ لے کر چترال سے گوادر تک موٹر بائیک ریلی نکالنے کا فیصلہ

چترال ( محکم الدین ) چترال ہیریٹیج اینڈ اینوائرنمنٹل پروٹیکشن سوسائٹی (CHEPS) نے ماحولیاتی بیداری پیدا کرنےکی غرض سے “چترال بچاؤپاکستان بچاؤ” کا نعرہ لے کر چترال سے گوادر تک موٹر بائیک ریلی نکالنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ چیپس کو ریلی کیلئے چترال بائیکر کلب کا تعاون حاصل ہے ۔اور پروگرام کے مطابق اس سلسلے کی پہلی ریلی 22 جنوری 2019کو اپر چترال سے نکالی جائے گی ۔ اسی طرح 23 جنوری کو لوئر چترال میں,24 جنوری کو تیمرگرہ , 25 کو پشاور اور 26 جنوری کو اسلام آباد میں ریلی نکالی جائے گی ۔ تاہم موسم خراب ہونے کی صورت میں پروگرام میں تبدیلی کی جا سکتی ہے ۔ چیپس کے چیف ایگزیکٹیو رحمت علی جعفر دوست نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ۔ کہ چترال ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے مسائل اور آفات کا شکار ہے ۔ جبکہ ملک کے ایک بڑےحصے کا انحصار چترال کے آبی وسائل پر ہے ۔ اس لئے اس حوالے سے پورے پاکستان میں آگہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے ۔ تاکہ چترال کو بچاکر پاکستان کو بچانے کی حکمت عملی کوکامیاب بنایا جا سکے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔