ضلع چترال میں شدید برف باری، کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لئے چترال پولیس متحرک

چترال(نمئندہ چترال ایکسپریس)ڈی۔پی۔او چترال محمد فرقان بلال(پی ایس پی) کی خصوصی ہدایت پر چترال کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز سمیت لائن پولیس نفری کو ہائی الرٹ کیا گیا ۔ یہ اقدام اسلئے اٹھایا گیا تاکہ ضلع کے اندر قدرتی آفات کی صورت میں بروقت امداد کی ترسیل ہوسکے اس کے علاوہ چترال میں چونکہ لینک روڈز جابجا شدید برف باری کی وجہ سے بند ہیں لیکن جہاں جہاں ٹریفک کی ٹھوڑی بہت آمدورفت ہے پولیس کے جوان پھنسے ہوئے گاڑیوں کو اپنی مدد آپ کے تحت نکال کر ٹریفک بحالی میں مصروف ہیں اس کے علاوہ چترال پولیس لائن میں اضافی نفری کو  ڈی۔پی۔او نے موسم میں بہتری تک بمعہ اوزار ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے تاکہ کسی بھی حادثے کی صورت میں بروقت کاروائی عمل میں لائی جاسکے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔