دروش اور ملحقہ علاقاجات میں برف باری اور مختلف روڈ سے برف ہٹانے کا کام جاری ۔

دروش(نمائندہ چترال ایکسپریس) محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے مزید دوونوں تک ملاکنڈ ڈویژن میں بارش اور چترال میں برف باری کی پیشگوئی ہے۔ گذشتہ سال کی نسبت ضلع چترال میں بارش اور برف باری زیادہ ہوئی جس کی وجہ سے دروش ڈویژن میں ،کلاش ویلیز،بیوڑی ،شیشیکوہ مڈکلشٹ اور ارسون کے روڈ پر برف زیادہ ہونے کی وجہ سے روڈزبند رہی ۔ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو دروش کی طرف سے ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ روڈوں سے برف ہٹاکر روڈ ٹریفک کیلئے کھول دی گئی تاہم موسم کی صورت حال خراب ہونے کی وجہ سے مذکورہ ویلیز میں برف باری جاری ہے اور سی اینڈ ڈبلیو کی مشینری مذکورہ علاقہ جات میں موجود ہیں جیسے ہی موسم صا ف ہو جائے گا تو روڈوں کی صفائی کا کام شروع کردیا جائیگا۔ایکسن سی اینڈ ڈبلیو انجینئر مقبول اعظم اورایس ڈی او دروش انجینئر ریاض ولی شاہ کی خصوصی ہدایت پر سب انجینئر زسائیڈ پرکام کی نگرانی کررہے ہیں ۔
علاقہ مکینوں نے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی طرف سے فوری اقدام اٹھانے پراُن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اُمید کا اظہار کیا ہے کہ محکمہ سی اینڈڈبلیوآئندہ بھی ایمرجنسی کی صورت میں عوام کے ساتھ اپنا بھرپور تعاون جاری رکھینگے۔ اطلاعات کے مطابق وادری ارسون میں تقریباً ایک فٹ پانچ انچ ، بیوڑی سات انچ اور شیشیکوہ کے مختلف مقامات پر ایک فٹ سے زیادہ اور مڈکلشٹ میں تقریباً دو فٹ سے زیادہ برف ہوئی ہے۔ برف باری اور بارش کی وجہ سے چترال میں سردی میں اضافہ ہوا ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔