بجلی کی عدم ترسیل کے خلاف دروش میں محکمہ واپڈا کے خلاف احتجاجی جلسہ عام

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)جمعہ 25جنوری کوچوک نیو بازار دروش میں صارفین بجلی دروش وبلدیاتی منتخب نمائندگان ،تجار یونین،ڈرائیوار یونین کا ایک احتجاجی جلسہ محکمہ ۔واپڈا کی بجلی کی عدم ترسیل کے خلاف زیر صدارات حاجی گل نواز صدر تجار یونین دروش منعقد ہوا. مقریرن نے شرکاء جلسہ سے مخاطب ہو کر کہا کہ اچانک بجلی کی ترسیل سے محکمہ واپڈا ہمیں دوکہ دینے کی کوشش نہ کرے اور دو دنوں تک بغیر کسی ٹھوس وجہ کے صارفین کو بجلی نہ دینے والے ذمداروں کے خلاف انکوئری کی جائے.اور دو دنوں تک ہمارا مزکورہ بالا مطالبہ منظور نہ ہونے کی صورت میں سخت سے سخت اقدام اٹھانے کیلئے لائحہ عمل طے کرئینگے.مقررین نے محکمہ واپڈا کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا کہ مورخہ 23/1/19 سے پورے ضلع میں گولین کی بجلی نہیں ہے جو کہ واپڈا والوں کی نااہلی ہے .سابقہ وزیر اعظم نواز شریف نے چترال کو 35 میگاواٹ کی بجلی منظور کی تھی جس کو واپڈا والوں نے تیمرگرہ گریڈ اسٹیشن ٹرانسفر کر کے چترال کے عوام کے ساتھ بڑا ظلم کیا ہے اب حکومت سے ہمارا مطالبہ ہے کہ چترال کے 35 میگاواٹ بجلی کو پورے چترال میں دینے کے بعد ڈاون ڈسٹرکٹ کو دیا جائے اور چترال کو بجلی جوٹی لشٹ کے گریڈ سے دیا جائے جس طرح پہلے سابقہ وزیر اعظم میاں محمد نواز نے چترال کے عوام کو جوٹی لشٹ کے گریڈ سے بجلی دی تھی اُنہوں نے کہا کہ اگر کل تک ہمارے یہ مطلبات منظور نہ ہوئے تو ہم اپنی جانی مالی قربانی دے کر اس بجلی کو ڈاون ڈسٹرکٹ جانے نہیں دینگے.  جلسہے کے دوران شرکائ نے محکمہ واپڈاکے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی۔مقررین میں .قاری جمال عبدالناصر،عمران الملک وی سی ناظم صلاح الدین طوفان، ملک خوش نواز وی سی ناظم ،فاروق علی شاہ صدر ڈرائیور یونین دروش،ظاہر خان وی سی ناظم اڑیان ڈاہپ، حاجی محترم شاہ سمع اللہ صدر پی ٹی آئی دروش  ،ارشاد مکرر پی ٹی آئی دروش وغیرہ شامل تھے

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔