چترال میں موخر شدہ تین روزہ پولیو مہم اتوار کے روز سےشروع

چترال ( محکم الدین ) چترال میں موخر شدہ پولیو مہم اتوار کے روز شروع ہو  ۔ یہ مہم گذشتہ ہفتے شدید برفباری کے باعث موخر کیا گیا تھا ۔ ای پی آئی کو آرڈنیٹر ڈاکٹر فیاض رومی نے قطرے پلا کر پولیو مہم کا افتتاح کیا ۔ یہ مہم 30 جنوری تک جاری رہے گا ۔ اور 14یونین کونسلوں پانچ سال سے کم عمرکے 49058 بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے ۔ قطرے پلانے کا عمل نہ صرف چترال کے شہری علاقوں میں جاری ہے ۔ بلکہ لواری ٹنل پر بھی بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا عمل جاری ہے ۔ اور ان تمام بچوں کو قطرے پلائے جا رہے ہیں ۔ جو والدین کے ساتھ سفر کر رہے ہیں ۔ چترال کے لوگ پولیو کے قطرے پلانے کے حوالے سے انتہائی طور پر حساس ہیں ۔ یہی وجہ ہے ۔کہ چترال گذشتہ کئی سالوں سے پولیو فری ضلع کے طور پر جانا جاتا ہے ۔ تاہم چترال کے قریبی اضلاع اور افغانستان کے علاقوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی وجہ سے چترال کو بھی الرٹ رہنا پڑتا ہے ۔ متعلقہ ڈاکٹر نے چترال کے والدین کے بھر تعاون کی تعریف کی ہے ۔ جس میں والدین اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں پولیو اہلکاروں کی مدد کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ پولیو کے حوالےسے ذرا سی غلطی زندگی بھر کی پشیمانی کا سبب ہوتا ہے ۔ اس لئے اس میں غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہیے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔