چترال ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹس ایسو سی ایشن کا قیام عمل میں لا یا گیا ، شہزادہ سراج الملک سرپرست اعلیٰ منتخب

چترال( نمائندہ چترال ایکسپریس ) چترال ہو ٹلزاینڈ ریسٹورنٹس ایسو سی ایشن کا اجلاس ایگل نسٹ گیسٹ ہا ؤس جنگ بازارمیں منعقد ہوا اجلاس میں چترال کے ہوٹلز اورریسٹورنٹس کے مالکان اور زمہ داران نے شر کت کی ۔ اجلاس میں متفقہ طور پر ایک کابینہ تشکیل دیا گیاکابینہ کے ارکان میں سر پرست اعلیٰ شہزادہ سراج الملک ، صدر ادریس خان ، جنرل سیکرٹری میر جمشید الدین ،سنئیر نائب صدر حزب اللہ ، نائب صدر اول احمد خان ، نائب صدر دوم عزیز الرحمن ، نائب صدر سوئم یاسر کلاش ،جائنٹ سیکرٹری فاروق ولی خان ، فاروق احمد فنانس سیکرٹری ، سہیل احمد انفارمیشن سیکرٹری شامل ہیں اس کے علا وہ ایک اڈیٹ کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں اتالیق حیدر علی شاہ ، شہزادہ فہام عزیز ، سیدحریر شاہ ، سید مظفر علی جان اور ممتاز حسین شامل ہیں ۔ ہوٹلز اینڈریسٹورنٹس ایسو سی ایشن کے ار کان آج سے اپنے زمہ داریاں سنبھالینگے ۔ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے شر کاء کا کہنا تھا کہ ہم چترال میں سیاحت کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کریں گے اور سیاحوں کو معیاری سروس مہیا کرنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑیں گے ۔ انتظا میہ کے ساتھ بھر پور تعاون کریں گے ۔ شراکاء کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی علا قے میں سیا حت کے فرو غ میں ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کا کر دار ہمیشہ اہم رہا ہے ۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔