برفانی تودہ گرنے سے لاسپورمستوج سڑک ایک مرتبہ پھربند، مسافروں کو شدید مشکلات کاسامنا۔

لاسپور(آمیرنیاب)لاسپور کو مستوج سے ملانے والی واحد سڑک شاہی داس( گشٹ )کے مقام پر ایک مرتبہ پھر برفانی تودہ گرنے کی وجہ سے بند ہوگئی ہے۔ جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ مقامی رضاکاروں نے اپنی مدد آپ کے تحت روڈ وقتی طور پر کھول دیا۔ یاد رہے یہ روڈپچھلے ایک مہینے سے متعدد بار بند ہوتا رہاہے ۔ جسکی وجہ سے کئی حادثات بھی رونما ہوئے ہیں، اسی روڈ میں برفانی تودے گرنے سے ایک بچہ جاں بحق ، کئی مسافر زخمی، مسافر گاڑیوں اور موٹر سایئکلوں کو نقصان بھی پہنچ چکا ہے۔ کسی بڑے حادثے سے بچنے کے لئیعلاقے کے عمائیدین نے ضلعی انتظامیہ سے روڈ کو مستقل اور فوری طور پر بحال کرنے کامطالبہ کیا ہے۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔