بنوں یونین کونسل میراخیل میں والدین کے انکار نے ایک اور بچے کو عمر بھر کے لئے معذور کر دیا۔

پشاور( چترال ایکسپریس )رواں سال میں پولیو کا دوسرا کیس خیبر پختو نخوا کے ضلع بنوں کی یونین کونسل میرا خیل سے رپورٹ ہوگیاہے جس کے مطابق 24ماہ کے بچے ریحان پولیو وائرس سے متاثر ہواہے تفصیلات کے مطابق بنوں کے گاؤں چک کریم میں 16جنوری 2019کو مقامی شخص مہر رحمان کے24ماہ کے بیٹے ریحان کو بخار ہوا تھا جسے مقامی طبی مرکز لیجایا گیا جہاں موجود ڈاکٹر نے بچے میں پولیو وائرس کے علامات کی موجودگی کا خدشہ ظاہر کیا جس پر ریحان کا سٹول سمپل لیبا رٹری تجزیہ کے لئے نیشنل انستیٹوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) اسلام آباد ارسال کیا گیا ۔لیبارٹری نے سٹول سمپل کی تفصیلی رپورٹ جمعرات کی شام نیشنل ایمر جنسی آپریشن سنٹر اسلام آبادکو ارسال کی جس میں ریحان میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی رواں سال2019میں صوبہ خیبر پختو نخوا میں پولیو کیسز کی تعداد 2ہوگئی جن میں سے 1قبائلی ضلع باجوڑا ور دوسرابنوں سے رپورٹ ہوا مقامی پولیو حکام کے مطابق پولیو سے متاثرہ ہونے والا بچہ 24ماہ کے ریحان کا والد انکاری تھا اس نے اپنے بچے کو پولیو کے قطرے پلانے اور حفاظتی ٹیکہ جات کے کورس سے انکار کیا تھا جس کی وجہ سے ریحان معذو ر ی کا شکارہوا ہے ضلع بنوں میں پچھلے 4ماہ سے گٹر کے پانی میں پولیو کا وائر س موجودہے اور اس کے علاوہ پشاور، کوہاٹ اورڈیرہ اسما عیل خان میں بھی پولیو وائرس موجود ہے کو آرڈینیٹر ای او سی کامران افریدی نے متعلقہ افسران کوجلد از جلد متاثرہ ضلع کا وزٹ کرکے تحقیقات مکمل کرنے،تفصیلی رپورٹ اور مستقبل کا لائحہ عمل ضلعی انتظامیہ اور ایمر جنسی آپریشن سنٹر خیبر پختو نخوا کو پیش کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں علاوہ ازیں ہنگامی بنیادوں پر بنوں اور اس سے متصل تمام اصلاع میں پولیو سے بچاؤ کے قطروں کی مہم 18فروری سے شروع کرنے کیلئے تمام تر تیاریاں شروع کردی گےءں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔