ایون کے معروف شخصیت اور رضا خیل برادری کے بزرگ ( مشر) ووری لال کو سپرد خاک کیا گیا

چترال ( محکم الدین ) ایون کے معروف شخصیت اور رضا خیل برادری کے بزرگ ( مشر) ووری لال کو آج سپرد خاک کیا گیا ۔ ان کی نماز جنازہ گورنمنٹ ہائی سکول ایون کے پریڈ گراونڈ میں ممتاز عالم دین مولانا کمال الدین نے پڑھائی ۔ جنازے میں ضلع ناظم چترال , مختلف اداروں کے آفیسران , سیاسی قائدین , بلدیاتی نمایندگان مختلف برادریوں کے عمائدین اور علاقائی لوگوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مرحوم علاقہ ایون کے بزرگ شخصیات میں شمار ہوتے تھے ۔ مرحوم1917 کو جنگ بریکوٹ سے دوپہلے سال پیدا ہوئے ۔ اور ایک سو دو سال کی بھر پور عمر پانے کے بعد گذشتہ روز حرکت قلب بند ہونے سے وفات پاگئے ۔ آپ سطوت الدین لال المعروف دینار بابو کے والد گرامی ,معراج الدین فنانس ڈیپارٹمنٹ , اجمل الدین, اسرار الدین کے دادا , معروف فٹبال پلئیر عبدالغفار لال کے چچا اور کنٹریکٹر سید الدین المعروف ڈپٹی کے سسر کے والد تھے ۔ ان کو گھر کے قریب آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔