چترال بھر میں بارش اور برفباری کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری ۔

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)چترال بھر میں بارش اور برفباری کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری ۔

چترال۔۔۔ لواری ٹنل روڈ پر برفباری کی وجہ سے آمدورفت میں مشکلات

 گرم چشمہ میں 6 انچ برف پڑی ہے اور ابھی بھی شدید برف باری کا سلسلہ جاری ہے
چترال ٹو گرم چشمہ روڈ مکمل طور پر بند ہے
کریم آباد ٹو چترال روڈ بھی بند ہے
ارکاری ٹو چترال روڈ بھی مکمل بند ہے
شاہ سلم ٹو گرم چشمہ روڈ ارگک گاوں کے پاس سنو سلائیڈنگ ہونے کی وجہ سے مکمل طور پر بند ہے ۔ مشینری روانہ کردی گئی ۔

چترال ۔۔۔ نیردیت کے مقام پر گرنے والے پہاڑی تودہ کو ہٹا لیا گیا ۔ اپر چترال ٹریفک بحال کردیا گیا ۔

چترال ۔۔۔۔ بارش اور برفباری سے آمدورفت انتہائی طور پر محدود ۔

چترال ۔۔۔ لواری ٹنل روڈ گاڑیوں کے پھنس جانے کی وجہ سے یکطرفہ کر دی گئی ۔

چترال ۔۔۔ ٹنل پر گاڑیوں کو باری باری گزرنے کی اجازت ہو گی ۔

چترال ۔۔ سردی میں زبردست اضافہ

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔