بارش اور برفباری کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ نے مداک لشٹ میں منعقد ہونے والی سہ روزہ سنو فیسٹول کو منسوخ کردیا – Chitral Express

کمرشل اشتہارات/ اعلانات

صفحہ اول | تازہ ترین | بارش اور برفباری کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ نے مداک لشٹ میں منعقد ہونے والی سہ روزہ سنو فیسٹول کو منسوخ کردیا

بارش اور برفباری کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ نے مداک لشٹ میں منعقد ہونے والی سہ روزہ سنو فیسٹول کو منسوخ کردیا

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس ) چترال کے طول وعرض اور خصوصاً شیشی کوہ وادی میں جاری بارش اور برفباری کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ نے مداک لشٹ میں برف پر ہونے والی کھیلوں کے سہ روزہ فیسٹول کو منسوخ کردیا ہے۔ جمعرات کے روز ڈپٹی کمشنر چترال خورشید عالم محسود کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ حالیہ مسلسل بارشوں اور برفباری کی وجہ سے مدکلشٹ روڈ برفانی تودے گرنے کے وجہ سے بند ہونے کا خدشہ ہے۔لہذا کوئی بھی غیر مقامی افراد اس روڈ پر سفر سے کرنے اجتناب کریں۔اسی خدشات کے پیش نظر مدکلشٹ سنو فیسٹول کو ضلعی انتظامیہ نے منسوخ کردیا ہے۔اعلامیے میں مقامی پولیس اور چترال سکاؤٹس کو ہدایت کی گئی کہ ہے کہ مڈکلشٹ شیشی کوہ روڈ ٹریفک کو روان دوان رکھیں اور غیر مقامی افراد کو مدکلشٹ جانے سے منع کریں۔درین اثنا ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مدکلشٹ فیسٹول کو مسنوخ کرنے کے باوجود مقامی سنوکلب کی طرف سے مدکلشٹ فیسٹول کومقامی سطح پر منانے کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی اور شیڈول کے مطابق 15فروری سے17فروری تک مڈکلشٹ سنو فیسٹول کو منایا جائیگا۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

یہ خبر بھی پڑھیں

ایم این اے اور ایم پی اے چترال24گھنٹے کے اندر کیلاش کمیونٹی کے خلاف اپنے الفاظ واپس لیں۔ورنہ ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی جائیگی۔پی ٹی آئی رہنماؤں کی پریس کانفرنس

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)پاکستان تحریک انصاف ضلع چترال کے صدر عبداللطیف نے چترال کی ترقی،امن ...


دنیا بھر سے

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔