تحریک حقوق عوام اپر چترال کی طرف سے اپر چترال کے عوام کے لیے خوشخبری۔،اپر چترال کے لئے 7 میگاواٹ کے ٹرانسفارمر کا ٹینڈر طلب – Chitral Express

کمرشل اشتہارات/ اعلانات

صفحہ اول | تازہ ترین | تحریک حقوق عوام اپر چترال کی طرف سے اپر چترال کے عوام کے لیے خوشخبری۔،اپر چترال کے لئے 7 میگاواٹ کے ٹرانسفارمر کا ٹینڈر طلب

تحریک حقوق عوام اپر چترال کی طرف سے اپر چترال کے عوام کے لیے خوشخبری۔،اپر چترال کے لئے 7 میگاواٹ کے ٹرانسفارمر کا ٹینڈر طلب

بونی(نمائندہ چترال ایکسپریس) پرویز لال جنرل سیکرٹری تحریک حقوق عوام اپر چترال نے ایک اخباری بیان میں اپر چترال کے عوام کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی تحریک رنگ لے آئی۔ اپر چترال کے لئے 7 میگاواٹ کے ٹرانسفارمر کا ٹینڈر طلب کرلیا گیا۔ اس کیلئے تحریک حقوق عوام ، تجار یونین اور اپر چترال کےعوام اپنے نمائندوں  ایم این اےعبدالاکبر چترالی ،ایم پی اےمولانا ہدایت الرحمن ،ایم پی اے وزیر زادہ،اور ڈسٹرکٹ ناظم حاجی مغفرت شاہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں جن کی انتھک کوششوں کے نتیجے میں اپر چترال کے لئے الگ ٹرانسفارمر کا ٹینڈر طلب کرلیا گیا۔ اُنہوں نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ باقی کاروائی بھی جلد مکمل کرکے ٹرانسفارمر نصب کیا جائے گا۔ ساتھ ساتھ اپر چترال کے لئے الگ گرڈ سٹیشن کی تعمیر کی کاروائی بھی ترجیحی بنیادوں پر کی جائے گی۔
اُنہوں نےبجلی کی بنیادی مسئلے کے حل کیلئے تحریک حقوق عوام اپر چترال کی طرف سے ڈپٹی کمشنر چترال اور کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کا بھی تہہ دل سے شکریہ اداکرتے ہوئے کہا جنہوں نے خصوصی دلچسپی سے اس سنگین مسئلے کے حل کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کیا۔
اُنہوں نےتحریک حقوق عوام اپر چترال کی طرف سےعوام کو بھی کامیاب تحریک کیلئے مبارک باد پیش کی۔اور امید کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی اپنے حقوق کے حصول کے لیے اسی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

یہ خبر بھی پڑھیں

داد بیداد …..میرٹ یا اہلیت 

میرٹ کا انگر یزی لفظ ہماری زبان میں بار بار استعمال ہو تا ہے اس ...


دنیا بھر سے

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔