fbpx
تازہ ترین

حکومت نے قبائلی علاقوں کے لیے صحت کارڈ کا اجراء کرکے ایک اور وعدہ پورا کردیا ہے۔وزیراعظم عمران خان

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے قبائلی علاقوں کے لیے صحت کارڈ کا اجراء کرکے ایک اور وعدہ پورا کردیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے صحت انصاف کارڈ کے اجراء سے تقریب سے کرتے ہوئے کہا ہے کہ قبائلی عوام کی طرز زندگی کو بہتر بنانے کے لیے انقلابی اقدامات کیے ہیں۔ صحت انصاف کارڈ کے اجراء سے قبائلی عوام کی مدد کے ایک اور وعدے کی تکمیل ہوگئی، ملک قرضوں میں ڈوبا ہوا تھا، کچھ حد تک اس مشکل سے نکل گئے ہیں، اگرچہ مکمل تو نہیں نکلے لیکن سر پانی سے باہر آگیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ غریب خاندانوں کی سب سے بڑی مشکل علاج معالجہ کرانا ہے، اس بنیادی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے تحریک انصاف نے ایسی اسکیم متعارف کرائی ہے جس کے تحت ایک خاندان اس ہیلتھ کارڈ سے 7لاکھ 20 ہزار روپے تک علاج کراسکتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قبائلی عوام کا سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے، جس کا سب سے زیادہ احساس تحریک انصاف کو ہے اور اسی وجہ سے میں نے وہاں ملٹری آپریشن کی مخالفت بھی کی تھی۔ قبائلی عوام کے لیے مزید فنڈز جاری کررہے ہیں اور ایک ہیلتھ یونٹ بنانے کا بھی پروگرام ہے۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ خبریں/ مضامین

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔
إغلاق