fbpx
تازہ ترین

عوامی حلقوں کاضلع چترال میں حالیہ بارش اور برفباری سے بند روڈز کو امدرفت کے لئے کھولنے پر سی اینڈ دیپارٹمنٹ کی تعریف

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس ) چترال کے طول وعرض میں حالیہ بارش اور برفباری کے بعد گرم چشمہ روڈ، چترال بونی روڈ اور مستوج روڈ سمیت کالاش ویلی روڈ کو ہرقسم کی ٹریفک کے لئے کھولنے پر چترال کے عوامی حلقوں نے سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ لوٹ کوہ سے ضلع کونسل کے ممبر اور پی ٹی آئی کے رہنما محمد حسین نے مقامی میڈیا کو بتایاکہ گزشتہ دنوں کی بھاری برفباری کے بعد گرم چشمہ اور دوسرے دور دراز وادیوں کا ضلعی ہیڈ کوارٹرز اور دوسرے مقامات سے رابطہ منقطع ہوچکا تھا اور علاقے کے مکینوں کو شدید مشکلات پید اہونا شروع ہوگیا تھا لیکن سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے دن رات کام کرتے ہوئے سڑکوں کو ٹریفک کے لئے کھول کر لوگوں کا دل جیت لیا ہے۔ انہوں نے صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ سی اینڈ ڈبلیو ڈویژن چترال کے جوانسال ایگزیکٹیو انجینئر مقبول اعظم کوحکومت کی طرف سے حوصلہ افزائی ملنی چاہئے جو چترال کی انتہائی موسمی حالات کے باوجود سڑکوں کو موٹر گاڑیوں کی ٹریفک کے لئے کھلا رکھنے میں ذاتی دلچسپی اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہر ہ کرتا آیا ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ خبریں/ مضامین

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔
إغلاق