پیرامیڈیکل اسٹاف اورملازمین ہسپتالوں میں ریڑھ کے ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں/ایم ایس ڈاکٹراسراراللہ

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال چترال کے ایم ایس ڈاکٹراسراراللہ نے کہاہے کہ پیرامیڈیکل اسٹاف اورملازمین ہسپتالوں میں ریڑھ کے ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔تمام اضلاع میں ڈاکٹرزکی تعدادکم ہوتی ہے ۔مگرپیرامیڈیکل اسٹاف کثیرتعدادمیں ہونے کے ناطے مریضوں کی خدمت اوربروقت طبی امدادفراہم کرنے میں بہتررول اداکرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت ان کے مسائل کی حل کی طرف توجہ دے رہی ہے۔ان کے کئی مسائل پہلے ہی حل ہوچکے ہیں اب پیرامیڈیکل اسٹاف گریڈ19اورگریڈ20تک ترقی کرسکتے ہیں۔جوکہ صوبائی حکومت کی ایک فراخدلانہ اقدام اورپیرامیڈیکس اسٹاف کی اہمیت کوتسلیم کرنے کے مترادف ہے۔وہ چترال ہسپتال کے لان میں پیرامیڈیکس ڈے کے موقع پرایسوسی ایشن کے عہدداروں اورممبران سے خطاب کررہے تھے۔اس سے قبل پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کے صدرسردارولی خان ،چترال پریس کلب کے سینئر صحافی جہانگیرجگرنے کہاکہ پیرامیڈیکس اسٹاف چترال کی دوردوردارز سرحدی علاقوں سمیت چترال کے مختلف ہسپتالوں میں انتہائی جان فشانی اورذمہ داری سے خدمات سرانجا م دے رہے ہیں ،صوبائی حکومت نے اُنکے مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے جس پرعمل درآمدکی اشدضرورت ہے۔پیرامیڈیکس کے صدرنے اس موقع پرکہاکہ اگران کے مسائل حل کرنے کی طرف توجہ نہ دی گئی تووہ احتجاج ہڑتال سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔